لاہور (نیٹ نیوز) کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے 3 بیٹے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چوتھے بھائی نے تینوں کو قتل کیا۔ چمن سے تعلق رکھنے و الے آرتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی آ رہی تھی کہ گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹے20 سالہ زرخان‘18 سالہ سعیدل خان اور 8 سالہ زرنگ خان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق سگے تین بھائیوں کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔ چوتھا شخص جاں بحق افراد کا سگا بھائی قیس خان اور پانچواں گھریلو ملازم تھا۔ دونوں کو شامل تفتیش کیا گیا تو قاتل چوتھا بھائی نکلا۔ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزم قیس اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔
3 بھائی قتل
3 بیٹے
کوئٹہ: معروف ڈاکٹر کے 3 بیٹے قتل، چوتھے نے اعتراف جرم کر لیا
Sep 28, 2022