فیصل آباد:غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیموں کےخلاف آپریشن ،2تعمیراتی ڈھانچے مسمار،دفاتر سربمہر 

Sep 28, 2022


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانے والی نجی ہاﺅسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیاتوستیانہ روڈ پر چک نمبر 225ر۔ب کی اراضی پر قائم کی جانے والی ہاﺅسنگ سکیم حرمین سٹی اور چک نمبر 236ر۔ب میں ہاﺅسنگ سکیم فاطمہ گارڈن کو ایف ڈی اے سے غیر منظورشدہ پایا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاں غیرقانونی طورپر قائم کئے جانے والے ترقیاتی ڈھانچوں کو مسمار کردیاگیاتاکہ عوام الناس کو کسی قسم کے دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے۔ڈویلپرز سے کہا گیاہے کہ وہ تمام تر قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرکے ہاﺅسنگ سکیم کے اجراءکیلئے باقاعدہ منطوری حاصل کریں بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانوں کے علاوہ سنگین خلاف ورزیوں کی صورت میں فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں