کرکٹر محمدحفیظ نے غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرلی۔ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے فیملی کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ان کو اور ان کے بیٹے کو غلاف کعبہ کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔محمد حفیظ کے مداحوں کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کچھ روز قبل محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اہلیہ اور 2 بچوں سمیت حرم شریف میں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...