لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ امریکن قونصل جنرل ولیم میکانیولے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں سیلاب کی صورتحال اوردو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ گورنر پنجاب نے امریکی سفیر سے پاکستانی طلبہ کے لیے فل برائیٹ سمیت دیگر وضائف میں اضافے کی بات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی پاکستانی طلبہ فل برائیٹ سکالر شپس پر امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دے۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ملک دیکھنے کا خواہشمند ہے۔
گورنر ملاقات