ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں 


مکرمی! روزنامہ نوائے وقت مورخہ 30-07-2022 میں ایک خوشگوار حیرت انگیز خبر پڑھی اور بہت خوشی ملی۔ خبر یہ ہے ’’پاکستان کرکٹ بورڈ نے بطور سپیشل کیس ماضی قریب کے سابقہ کرکٹر سٹارز عبدالقادر اور آفتاب بلوچ کی بیوگان کو تاحیات پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین رمیز راجہ نے شعبہ فنانس کو ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ موصوف چیئرمین نے اس سے قبل ہر کرکٹر کی پنشن میں ایک ایک لاکھ روپے کا اضافہ بھی کیا ہے۔ راجہ صاحب کا یہ مستحسن اقدام قابلِ ستائش ہے۔ میرے سمیت ملک کے کروڑوں لوگ اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسی ضمن میں میں یہ مشکل ظاہر کروں گا کہ مرحوم کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر یہ خبر بھی ہائی لائٹ ہوئی تھی کہ اُن کا ایک فیملی پلاٹ کئی برسوں سے قبضہ پلاٹ مافیا کے زیرِ قبضہ ہے۔ اسے چھڑوایا جائے اور مالکان کے حوالے کر کے انکی داد رسی کی جائے۔ (چوہدری اسد اللہ خاں ، نیو شاہ کمال کالونی اچھرہ لاہور) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...