سزا کا خوف پولیس افسران کو ڈسپلن کا پابند بناتا ہے، آر پی او


ملتان (جنرل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے محاسبہ سے رویوں میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے،  سزا کا خوف پولیس افسران کو ڈسپلن کا پابند بناتا ہے۔اردل روم  میںڈی ایس پی سرکل شجاع آباد رمیز بخاری ،سب انسپکٹر ز محمد صادق اور عون عباس  کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر ، سب انسپکٹر۔غلام مصطفیٰ کا جواب تسلی بخش ہونے پر سزا سنشور، ۔ سب انسپکٹر ا نوار  کی 2 اپیلوں پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر  خانیوال کو 10 یوم کے اندر انکوائری کرنے کا حکم، جبکہ تیسری اپیل برخلاف سزائے سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، سب انسپکٹر غلام سرور ملتان کی 2  اپیلیں  برخلاف سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، سب انسپکٹر محمد شہباز وہاڑی کی اپیل سزا جرمانہ 1000 اور  1500 کوسنشور میں تبدیل جبکہ اپیل برخلاف سروس ضبطگی 6 ماہ میرٹ پر نہ ہونے پر خارج۔ سب انسپکٹر محمد صادق کی  4 اپیلیں برخلاف سزائے سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج جبکہ اپیل برخلاف سزا روکے جانے ترقی ایک سال بھی خارج۔ سب انسپکٹر امجد صدیق وہاڑی کی  چارا پیلیں برخلاف سزائے سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج جبکہ ایک اپیل سروس ضبطگی ایک سال میرٹ پر ہونے پر منظور  کی گئی۔سب انسپکٹر حسن سجاد وہاڑی کی 6 اپیلیں برخلاف سزائے سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن