ملتان (جنرل رپورٹر)تھانہ قطب پور کے علاے پیرے والہ کی رہائشی دلشاد بی بی نے الزام لگایا ہے کہ ناصر پڑھیار اور اس کا بھائی نادر پڑھیار اور 5 نامعلوم افراد نے سائلہ کے گھر داخل ہو کر ڈنڈوں اور مکوں سے حملہ کر دیا سائلہ کا بیٹا محمد عارف شدید زخمی ہو گیا اور بیٹیوں عاصمہ اور علیزہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کر دیا جبکہ گھر میں موجود 50 ہزار اور 2 تولہ سونا بھی ساتھ لے گئے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی دی گئی لیکن تھانہ قطب پور نے اب تک کوئی کاروائی نہ کی انصاف فراہم کیا جائے۔