کہروڑپکا (خبر نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور عبدالرحمن خان کانجو نے نے رات ایک بجے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ایمر جنسی ڈاکٹر سٹاف کو چیک کیا مریضوں سے عیادت کے بعد ادویات کی فراہمی اورعلاج معالجے بارے دریافت کیا ۔ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم نے بتایا کہ 80بیڈز کے ہسپتال میں چالیس بیڈز کا سٹاف بھی موجود نہ ہے ۔7لاکھ کی آبادی کے لئے 8بیڈز کی ایمرجنسی نا کافی ہے نئی بلڈنگ کی ایس این ای منظور کرائی جائے تاکہ عملہ کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جا سکے ۔عبدالرحمن خان کانجو نے مسائل کے حل اورصحت کی سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے دستیاب وسائل میں ایم ایس اورعملے کے کام کو سراہا اس موقع پر شیخ رضوان شریف سابق وائس چیر مین بلدیہ ،سلیم چوہان ،حاجی ناصرنواز و دیگر بھی موجود تھے ۔
وزیر مملکت کا رات گئے کہروڑ پکا ہسپتال کا معائنہ، مریضوں سے استفسار
Sep 28, 2022