راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مظفر گڑھ پولیس کو مطلوب سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا1روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے مظفر گڑھ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے گزشتہ روز مظفر گڑھ پولیس نے تھانہ نیوٹاؤن پولیس کے ہمراہ جمشید دستی کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی کو قواعدو ضوابط کے تحت راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں 26نومبر2019کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406کے تحت درج مقدمہ نمبر407کا نامزد ملزم ہے اور اس مقدمہ میں اشتہاری ہے میں چونکہ ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے لہٰذا ملزم کا ایک روزہ سفری ریمانڈ جاری کیا جائے تاکہ ملزم کو متعلقہ ضلع میں منتقل کیا جا سکے جس پر عدالت نے ایک روزہ سفری ریمانڈ منظور کر تے ہوئے ہدائیت کی کہ ملزم کومظفر گڑھ کی مجاز عدالت میں پیش کیا جائے،پیر اور منگل کی درمیانی رات گئے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر جمشید دستی کو گرفتار کیاگیا جمشید دستی پر چیرٹی فنڈ سے خریدی گئی ایمبولینس کی مد میں 30لاکھ روپے خورد برد کا الزام ہے،جمشید دستی نے احاطہ کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ظلم، ناانصافی عام ہو چکی ہے، پاکستان کو بچائیں گے اور ہماری حق سچ کی لڑائی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی مافیاز کے ساتھ ہے، اللہ بہتر کرے گا۔
جسمانی ریمانڈ منظو