ملتان (نیو ز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2022-23 کے دوران ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی مد میں ایک اعشاریہ تین(1.3)فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو ایک ارب47کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد کے مطابق مالی سال 2021-22 کے پہلے دوماہ (جولائی،اگست)میں لائن لاسز 17.4فیصد تھے جس میں رواں مالی سال 2022-23ء کے پہلے دو ماہ (جولائی،اگست) کے دوران 1.3فیصد کمی کی گئی ہے جس سے لائن لاسز 16.1فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔