منڈا چوک (نامہ نگار)محکمہ زراعت اور محکمہ مال مظفرگڑھ کی نااہلی کے باعث کاشتکار مہنگے داموں کھاد خریدنے پرمجبور ھیں۔کھاد کی عدم دستیابی کے باعث فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ صوبائی رہنما آل پاکستان کسان اتحاد قاضی سرفراز حسین ، صوبائی سیکرٹری جنرل سمال فارمرز پنجاب رانا واجد علی ایڈووکیٹ اور کسانوں نے وزیر اعلی پنچاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔