ہوانا(این این آئی )کیوبا اور امریکہ کی ریاست فلوریڈا کو طوفان آئی این کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کے 6 صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کیوبا میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، متاثرہ صوبوں کے درمیان چلنے والی ٹرین اور بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔کیوبا کے بعد طوفان بدھ یا جمعرات کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کی وجہ سے فلوریڈا کی 67 کاونٹیز میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے فلوریڈا کی 24 کاونٹیز کے لیے ہنگامی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
سمندری طوفان الرٹ جاری