احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)جھنگ میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر رضا عابد شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ عالمی یوم سیاحت کو منانے کا مقصد ”سیاحت “ کو فروغ دینا ہے ۔ پاکستان بھی قدرتی حسن اور سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے ۔ کاغان ، ناران ، مری ، سوات جیسے پرفضا اور پرکشش مقامات سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں ۔ 1980ءمیں اقوم متحدہ نے 27ستمبر کو ”سیاحت کا عالمی دن “ منانے کا فیصلہ کیا ۔سیاحت تمام ممالک کی سماجی ،سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔سیاحت کا دن مختلف ممالک میں مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی اہمیت کو اجگر کرنے کے لےے مضمون نویسی اور فوٹو گرافی جیسے مختلف مقابلہ جات بھی انعقاد پذیر ہوتے ہیں ۔بعد ازاں ایک ریلی بھی نکالی گئی۔