کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کو سنگین معاشی صورتحال کا سامنا ہے، ہمیں درپیش چیلنجز سے نمنٹے اور مسائل سے نکلنے کیلئے مدبرانہ سوچ اور ملک وقوم کے بہتر مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے گزشتہ چند ماہ میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی نے عوام کے معاشی معاملات کو بری طرح متاثرہ کیا ہے،جس کا نتیجے میں سفید پوش طبقے اور غریب آدمی کیلئے زندگی اجیرن ہوتی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے موضع دادوآنہ تحصیل کبیروالا میں سید گروپ کے رہنما اور ممبر ضلعی امن کمیٹی مہرقیصر عباس دادو آنہ کی چھوٹے بھائی مہر قمبر عباس دادوآنہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملکی زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ دی گئی،کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے فصلات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں پانچ اہم ملکی فصلات کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہبازشریف حکومت سے کسانوں سمیت ہر شعبے سے وابستہ شخص نالاں اور بیزار دکھا ئی دیتا ہے۔اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل مہر انصر عباس دادوآنہ،نمبردار مہر مختار حسین دادوآنہ،،مہر احسان حیدر دادوآنہ،،مہر سجاد حسین دادوآنہ،حفیظ سعیدی،چوہدری امجد صابر،محمد اکرام اور دیگر بھی موجود تھے۔
فخر امام