زرعی پیداوار میں اضافہ سے معاشی خوشحالی آسکتی ہے:رؤف الرحمن

ملتان (خبر نگار خصوصی) پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی تعاون سے ہی ملکی زراعت کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن (پی سی پی اے) کے تیسری مرتبہ بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین اور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری رؤف الرحمن نے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیسٹی سائیڈز کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ ختم ہونا چاہئے۔ ہم معیار پر سمجھوتا کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی ہم محکمہ زراعت کے ساتھ محاذ آرائی چاہتے ہیں، بلکہ انکا دست و بازو بن کر ہی ہم پاکستان کو سر سبز و شاداب بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک مختلف قسم کے بحرانوں سے دوچار ہے، کسی اور شعبے میں اتنی سکت نہیں کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکے جبکہ زراعت کا شعبہ بہتر پیداوار سے معاشی خوشحالی لا سکتا  ہے۔ اگر محکمہ زراعت اور پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کے درمیان کوارڈینیشن ہو تو صرف چھ ماہ کے قلیل عرصے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
 رؤف الرحمٰن

ای پیپر دی نیشن