لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی اورسابق گورنر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،مہنگائی اور اتحادی حکومت کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی اور جے یو پی کے درمیان آئندہ سیاسی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور اتفاق کیا گیا کہ جمہوری قوتوں کو مل کر ملکی سلامتی اور جمہوریت کو درپیش خطرات کے مقابلے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں مہنگائی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ عمران خان نیاز ی ساڑھے تین سالہ حکومت نے قومی کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا گیا۔
اعجاز ہاشمی کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
Sep 28, 2022