حضورنبی کریم ؐکی آمد سے دونوں جہاں جگمگااٹھے، اندھیرے چھٹ گئیـ: دائود رضوی


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے یہاں جامعہ چشتیہ ڈھاب والا میں اہلسنت کے مرکزی راہنما پیر سید فداحسین شاہ کی زیر صدارت منعقدہ استقبال ربیع الاول اور یوم حضرت احمد رضا بریلویؒ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورنبی کریم ؐکی آمد سے دونوں جہاں جگمگااٹھے۔ اور انسانیت اپنے مقدر پر ناز کرنے لگی۔ ظلم وجہالت کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹ گئے۔آج بھی ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی ہر طرف رحمتوں اور نور کی برسات شروع ہوجاتی ہے۔اور ماحول میں ایک وجدانی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ حضرت مولانا احمد رضا بریلوی ؒ نے دین اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ وہ اسلامی تاریخ کا ایک انمول باب ہے۔

ای پیپر دی نیشن