صاف توانائی کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز


لاہور(نیوزرپورٹر) این ٹی ڈی سی نے صاف توانائی کو  قومی گرڈ میں شامل کرنے کیلئے  ٹرانسمیشن لائن پر کام کی رفتار تیز کردی ہے ۔این ٹی ڈی سی نے 884میگاواٹ سکی کناری ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے500کے وی ٹرانسمیشن لائن کا پہلا ٹاور نصب کردیا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے  ٹرانسمیشن لائن کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔منصوبے کی تکمیل سے 884 میگاواٹ کے سْکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے صاف اور سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ 75 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے دشوار گزار علاقوں میں تعمیر کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن