سستا آٹا سکیم ختم کرناغریب  کے منہ سے نوالہ چھیننے کے  مترادف ہے، سہراب عباسی


 مری(نامہ نگار خصوصی ) سستا آٹا سکیم جو عام آدمی کی سہولت کیلئے تھی اب یہ ان کے منہ سے نوالہ چھین لئے جانے کی کوشش ہے ۔ دس کلو والا سبسیٹی والا آٹا پہلے جو چار سو نوے روپے کا تھا اب حکومت کی طرف سے  چھ سو اسی روپے کا فروخت ہو رہا ہے جبکہ بیس کلو کا سبسیڈی  والا آٹا چودہ سوروپے کا فروخت کرنا عوام پر ظلم و ستم کی انتہا ہے۔ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت سہراب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ سستے آٹے پر سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ اب اس آٹے کو عام کیا جائے تاکہ ہر غریب آدمی کو آٹا مل سکے اور دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن