ابرار شاکر کا تازہ شعری مجموعہ "نقوشِ ہستی" زیورِ طبع سے آراستہ ہو گیا


 پنڈی گھیب(نامہ نگار)پنڈی گھیب کی مختصر ادبی تاریخ کے آسمان پر ایک تابندہ ستارے کا اضافہ،علم وادب کے میدان میں پنڈی گھیب کی پہچان معروف شاعر،ادیب اور ماہرِ تعلیم صدارتی ایوارڈ یافتہ شخصیت ابرار شاکر کا تازہ شعری مجموعہ "نقوشِ ہستی" زیورِ طبع سے آراستہ ہو گیا،نظموں،غزلوں اور قطعات پر مشتمل ابرار شاکر کا یہ تیسرا شعری مجموعہ ہے اس کتاب کا دیباچہ شعر و ادب کے معتبر نام،کثیر شعری مجموعوں کے خالق نسیم سحر نے لکھا ہے پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد انور،پروفیسر الطاف حسین ظفر، پروفیسر بشیر احمد رضوی،عبدالرحمن عبد،علامہ حافظ محبو ب الہی اور کاشف ادیب جاودانی کے تبصرہ جات بھی زینتِ کتاب ہیں "نقوشِ ہستی " میں آفاقی، قومی ،مقامی تہذیبی خوبصورت اور فکر انگیز منظر ناموں کیساتھ روحانی صوفیانہ کلام تمام تر شعری لطافتوں کے ساتھ پڑھنے کو ملتا ہے اردو ادب کے اثاثے میں یہ کتاب ایک قابلِ ذکر اضافہ کی حیثیت رکھتی ہے،کتاب کی تقریبِ رونمائی جلد متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن