کوئٹہ(این این آئی)چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کی زیر صدارت سراوان کے قبائلی سرداران کے جرگہ میں اہم قبائلی امور کا جائزہ لیا گیا۔ جرگے میں نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی، سردار عظیم جان محمد شہی، سردار حبیب الرحمن رستم زئی، سردار عزیز احمد لہڑی، سردار محمد اسحاق مینگل شریک ہوئے جس میں 15ستمبر کو ہونیوالے جرگہ کی کارروائی پڑھ کر سنائی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کارروائی کی ایک نقل تمام شرکاء سرداران سراوان کو فراہم کی جائے گی۔
تاکہ وہ اس میں جو بھی ترامیم کرنا چاہیں یا نئی تجاویز دیں اسے اگلے جرگہ میں پیش کیا جائے گا۔