سیلاب نے تباہی مچادی،متاثرین مدد کے منتظر: میاں افتخار 

پشین( آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور خدائی خدمت گار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے ملک بھر میں قیمتی انسانی جانیں ،انفراسٹرکچر ،گلہ بانی اور بالخصوص زراعت کو جو زیان پہنچا ہے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومتیں ،بین الاقوامی برادری کے ساتھ ساتھ فلاحی اداروں سمیت مخیر حضرات  دل کھول کر مصیبت میں گھری غریب پرور لاچار عوام کی خدمت کو مقصد بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز پشین میں سیلاب زدگان میں اشیاء خورد ونوش کے  پیکٹ تقسیم کے موقع پر شرکا سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے خدائی خدمت گار آرگنائزیشن کے سالار اعظم ڈاکٹر شمس الحق صوبائی وزیر خوراک انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی سالار اعلی شاجہان آغا ضلع پشین سالار کا جان کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری باری آغا ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ جنرل سیکرٹری صادق کاکڑ عبدالمالک جدون اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن