کوئٹہ ( اے پی پی) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ڈپٹی آرگنائزر جلیل احمد سیلانی نے کہا ہے عوام اجتماعی سوچ کو پروان چڑھائیں تاکہ ترقی اور عوامی مسائل کا حل بہتر طریقے سے ممکن ہو، بی این پی عوامی ایک اصول پرست جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اس لئے پنجگور میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ بی این پی عوامی کے دور اقتدار کی نشانیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ پنجگورکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، پہلی مرتبہ شہر میں 47 کلو میٹر ڈبل کیرج روڈ بن رہے ہیں یونیورسٹی کالجز اور ہسپتالوں کا جال بچھایا جارہا ہے جو کہ میر اسداللہ بلوچ کی ویژنری سوچ کی عکاس ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کی ترقی کا سہرا میراسداللہ بلوچ کے سر جاتا ہے یہاں جتنے بھی بڑے میگامنصوبے بنے ہیں وہ سب میراسداللہ بلوچ کے مرہوں منت ہیں۔ انہوں نے پنجگور کے عوام پر زور دیا کہ وہ کھوکھلے نعروں میں پڑنے کی بجائے بی این پی عوامی کے وژن کو سپورٹ کریں تاکہ شہر میں پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔