گوادرمیں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Sep 28, 2022

گوادر (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر میں ایک بریفنگ میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل احمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو گوادر شہر سمیت پسنی اورماڑہ، گنز اور جیوانی، پشکان میںآبنوشی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ  دی  کہ گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے لیے سوڈ ڈیم (5 MGD) شادی کور (2.5 MGD) اور انکاکڑرہ کور ڈیم (1 MGD) سے پانی کی دستیابی ممکن بنائی گئی ہے  انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چائنہ نے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے 2.213 بلین روپے کی گرانٹ دی ہے۔  معاہدہ کی تمام رسمی کارروائیاں GPA کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہیں اور پراجیکٹ کو نومبر 2022 تک مکمل کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ گوادر پورٹ میں 200K گیلن تازہ پانی فراہم کرنے کی اضافی صلاحیت بھی ہے۔

مزیدخبریں