کامونکی : بچے اغواء کرکے گردے نکالنے کی افواہوں سے خو ف و ہراس،حکام خاموش

Sep 28, 2022


کامونکی (نمائندہ خصوصی )قانون نافذ کرنے والے ادارے بچوں کے اغواء کرکے گردے نکالنے والی افواہوں  بارے کوئی وضاحتی  بیان بھی جاری نہیں کررہے ہیں تاکہ خوف و ہراس کا خاتمہ ہوسکے،گذشتہ کئی روز سے شہر و گردونواح میں سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی ویڈیوز جسمیں  بچوں کو اغوا کر کے انکے گردے نکالتے دکھایا گیا ہے چل رہی ہیں،جس سے والدین اور بچوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، کئی والدین بچوں کو سکولوں میں بھیجنے سے بھی ڈر رہے ہیں،اس وجہ سے سکولوں میں بچوں کی حاضری بھی کم ہورہی ہے،کئی والدین اساتذہ سے سکولوں میں بچوں کی بریک بند کرنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں، تاکہ بچے سکولز سے باہر نہ نکل سکیں ،اس بارے میں اے ایس پی کامونکی کے نائب ریڈر عاشق کا کہنا ہے کہ ابھی تک سرکل کے چار تھانوں میں اس نوعیت کا  کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا جسمیں بچوں کو اغواء کرکے انکے گردے نکالنے کی  کوشش کی گئی ہو،شہریوں نے پولیس سے جلداز جلد اس بارے اصل صورت حال کو واضح کرنے کے لئے بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان ا فواہوں کا خاتمہ ہوسکے،دوسری طرف شہر بھر میں اکا دکا مانگنے والی عورتوں کو پکڑا بھی گیا ۔

مزیدخبریں