ایوانِ صدر میں تقریب، اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوانِ صدر میں حلف برداری کی تقریب کے دوران بطور وفاقی وزیرِ خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر اسحاق ڈار سے بطور وفاقی وزیرِ خزانہ حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی کابینہ اراکین شریک تھے۔حلف برداری کی پروقار تقریب میں سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس موقعے پر موجود تھے۔تقریبِ حلف برداری میں وفاقی کابینہ اراکین اور ملک کی معروف سیاسی شخصیات کے علاوہ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے بعد سینیٹر کے عہدے کا حلف گزشتہ روز اٹھایا تھا۔

قبل ازیں سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر سوالات اٹھائے جس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزایافتہ نہیں ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن