نئی نسل کودور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی ایجوکیشن سے بہرمندکرنا وقت کی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں   پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور بہتری کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  ہائرایجوکیشن کے معیار دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت پرزور دیا ور کہا کہ پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ یونیورسٹیز میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے سپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، گجرات اورسیالکوٹ کی انڈسٹریل ضروریات کے پیش نظر  علاقے میں انجینئر نگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئر نگ اینڈ انجینئر نگ ٹیکنالوجیزکا دنیا کی بہترین سپیشلائزڈ یونیوسٹیز سے الحاق ہوگا جبکہ اس ضمن میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی گورننگ باڈی میں متعلقہ شعبے کے فارن ایکسپرٹس شامل ہوں گے. نئی نسل کودور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی ایجوکیشن سے بہرمندکرنا وقت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی مشیر عامر سعید راں، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر، یو ای ٹی کے وائس چانسلر سید منصور سرور، ریکٹر پاک آسٹرین ہری پور پروفیسر مجاہد، پروفیسر وقار محمود، سیکرٹریز ہائرایجوکیشن،فنانس،سی اینڈ ڈبلیو اورپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...