پاک بحریہ ہر مشکل میں عوام الناس کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: ترجمان پاک بحریہ  

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ضرورت کی ہر گھڑی میں عوام الناس کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے اسکردو کی مقامی انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم کا کچورا جھیل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش کر لی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے مقامی اور ریسکیو غوطہ خوروں کی بھرپور کاوشوں کے باوجود نعش کاسراغ نہ ملنے پر پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم کی خدمات طلب کی گئیں تھیں تاہم پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم نے شدید مشکلات کے باوجود تین دن کی مسلسل محنت کے بعد نعش کو تلاش کر لیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ انتہائی گہرے پانی اور جما دینے والی سردی جیسے غیر معمولی حالات کی وجہ سے نعش نکالنے کیلئے خصوصی آلات کا استعمال کیا گیا ہے اور تلاش کے بعد نوجوان کی نعش مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن