بوگس ، ٹیکس میں فراڈ کرنےوالوں کے گرد گھیرہ تنگ ،انوسٹی گیشن سیل قائم

Sep 28, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بوگس اور ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کے گرد گھیرہ تنگ کر دیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے انوسٹی گیشن اینڈ پروسیگیوشن سیل قائم کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق انوسٹی گیشن اینڈ پروسیگیوشن سیل کا سربراہ ایڈیشنل کمشنر پی آر اے غلام مصطفی ڈوگر کو مقرر کیا گیا ہے۔سیل کے ذمہ بوگس اور ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کا ڈیٹا مرتب کرنا ہوگا۔ ڈیٹا مرتب کرنے بعد ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر بوگس اورٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گئی۔ڈپٹی کمشنر احمد حسن نے کہا کہ سیل بنانے کا مقصد ٹیکس فراڈ کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا ہے۔ آئی اینڈ پی سیل میں ڈپٹی کمشنر ، انفورسمنٹ آفیسرز سمیت دیگر سٹاف شامل ہے۔ 54 سکشن کے تحت ٹیکس میں فراڈ کرنے والے افراد کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں