بینکس ،مالیاتی ادارے کل سے 3 روز بند رہیں گے

Sep 28, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے کل سے3 روز کیلئے بند رہیں گے۔12ربیع الاول کی مناسبت سے 29ستمبر بروز جمعہ عام تعطیل جبکہ 30ستمبر ہفتہ اور یکم اکتوبر اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز کی تعطیلات کے بعد 2اکتوبر بروز پیر کے روز دوبارہ کھلیں گے۔

مزیدخبریں