یو بی اے ایس کا ”مذہبی عدم برداشت کا سد باب: سیرت النبی کی روشنی میں“ پرسیمینار

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے زیر اہتمام ”مذہبی عدم برداشت کا سد باب: سیرت النبی کی روشنی میں“ کے اعنوان پر سیمینار کیا گیا۔سیمینار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ہدایات پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم حسن مبارک اور اسد احمد خان نے کروایا۔ معزز گیسٹ سپیکر زنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل کو سیرت النبی سے جڑ کر بہترین فرد اور ایک بہترین معاشرہ تعمیر کرنے کا درس دیااورآپ کی زندگی سے سیکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی ملک کی متعد د مذہبی اور سماجی شخصیات جن میں پرنسپل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد خان، سابق وزیر مملکت قیوم نظامی ، نائب ریکٹر تعلیمی امور ایف سی سی یونیورسٹی ڈاکٹر دو گلس ٹرمبل، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، پرو وائس چانسلر راشد لطیف خان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد رضوان خان،نائب صدر نیشنل کونسل چرچ پاکستان رو بن قمر، پر نسپل جامعہ یوسفیہ حافظ خلیل احمد یوسفی صاحب، پروفیسر گریژن یونیورسٹی حافظ ڈاکٹر مدثر شفیق، معروف نعت خواں وقار محمود ہاشمی اور صدر یوتھ پارلیمنٹ محمد ابو بکر نے شرکت کی۔پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم مبارک نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ریکٹر تعلیمی امور ایف سی سی یونیورسٹی ڈاکٹر دو گلس ٹرمبل نے کہا ہم سب کو عاجزی ہمدردی اور کام کرنے میں غیر متزلزل محبت کے ساتھ دوسروں کی خدمت کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد خان کی جانب سے مہمان خصوصی اور تقریب کے آرگنائزرز میں اعزاز ی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن