اسلام آباد(نامہ نگار)ماہر امراض چشم اور تحریک عطیہ چشم کے چئیرمین ڈاکٹر مظہر قیوم نے کہا کہ آج کل راولپنڈی اسلام آباد سمیت پاکستان کے کچھ شہروں میں آشوب چشم کی وبا پھیلی ہے یہ ایک عام بیماری ہے جس سے آنکھیں سوج جاتی اور دکھتی ہیں اس سے بینائی متاثر نہیں ہوتی شہریوں سے اپیل ہے کہ گھریلو ٹوٹکے نہ آزمائیں جو اس وبا کا شکار ہو وہ دوسروں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کرے آنکھوں کو ملنا نہیں چاہیے اپنا علاج ماہر امراض چشم سے کروائے کیونکہ وائرس کے ساتھ بیکٹریا انفیکشن بھی ہو جاتا ہے۔