اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم چین پہنچ گی ایشین گیمز میں 13مرد اور 4 خواتین ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دے گی جبکہ ٹیم آفیشلز میں اولمپین صدف صدیقی، فیاض حسین، سجاد محمود اور محمد ساجد شامل ہیں۔ اولمپین صدف صدیقی کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس کی شرکت پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی مشکور ہیں جبکہ امید ہے کہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس ملک کا نام روشن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کیلے میزبان ملک چین نے بہترین انتظامات کے ہیں۔29ستمبر 5اکتوبر تک ہونیوالے ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں ارشد ندیم اور محمد یاسر (جیولن تھرو) ، گوہر شہباز ، شجر عباس ( سو ،دو سو میٹر ریس) ، محمد اسد الرحمن (چار سو میٹر)، وقاص اکبر (800میٹر) ، محمد اختر (5ہزار میٹر) ، فرحان الیاس ،عابد رزاق (110میٹر اور 400میٹر ہرڈلز) ،سہیل عامر (دس ہزار میٹرریس) جعفر اشرف ( پول والٹ)،محمد افضل (لانگ جمپ)، شہروز خان (ہای جمپ) ، خواتین ایتھلیٹس میں تامین خان (سو میٹر)، غزالہ رمضان (سو میٹر ہرڈلز)، رابیلہ فارق (1500میٹر) ،فرحت بانو (دس ہزار میٹرریس)میں ایکشن میں دکھای دینگے۔ دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے حیران کن طور پر روانگی سے چند گھنٹے قبل دو خواتین ایتھلیٹس صاحب اسرا اور عروج خان کو چین جانے سے روک دیا جس پر اتھلیٹس نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے
قومی ایتھلیٹکس ٹیم چین پہنچ گئی مقابلے کل سے شروع ہونگے
Sep 28, 2023