کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، احمد حنیف اورکزئی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا کے ایشین ڈائریکٹر کازو ہیرو ہیاشی سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن کی تنظیم نو کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز کےدوران پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو کے ہمراہ ہونیوالی ملاقات میں احمد حنیف اورکزئی نے پاکستان میں اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن کی بہتری کیلے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں واڈا کے قوانین پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام کیلئے شعور کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی متحرک طریقے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام سمیت ڈوپنگ بارے زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے کیلئے ایتھلیٹس کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے واڈا کے ایشین ڈاریکٹر کو سووینئر بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن