پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیرٹی اتھارٹی(پیمرا )نے فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،پیمرا کی جانب سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا،متفرق درخواست کے مطابق فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر 28ستمبر کو (آج)سماعت مقرر ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیمرا کی متفرق درخوست منظور کی جائے اور فیصلے کے خلاف نظر ثانی واپس لینے کی اجازت دی جائے،واضح رہے کہ گزشتہ روز، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)نے بھی سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی تھی۔

ای پیپر دی نیشن