پلاٹس پر قبضے‘ ایل ڈی اے افسروں پر فائرنگ ‘منشاءبم کا 11 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ

Sep 28, 2023

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سرکاری پلاٹوں پر قبضے، ایل ڈی اے افسران پر حملے تشدد اور فائرنگ کے مقدمے میں منشاءبم کو 11 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ منشاءبم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ ایل ڈی اے اسٹیٹ افسر رائے شاہ جہاں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ ایل ڈی اے ٹیم پر قبضہ واگزار کراتے ہوئے منشاءبم اور دیگر نے حملہ کیا، ملزمان نے ایل ڈی اے افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

مزیدخبریں