لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے آئی جی پنجاب پولیس، ہوم سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو جرمانے اور شوکاز نوٹس کے فیصلے کیخلاف حکومتی درخواست پر آج وکلاءسے مزید دلائل طلب کرلئے۔ عدالت نے تینوں افسران کو جرمانہ کرنے اور شوکاز نوٹس پر عمل درآمد معطل کرنے کے حکم میں توسیع کر دی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائلز کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تینوں افسران کو 50.50ہزار جرمانہ کرتے ہوئے شوکاز دے دئیے، ٹرائل کورٹ نے جرمانہ کی رقم انکی تنخواہوں سے کاٹنے کا حکم دیا، ٹرائل کورٹ ایسا حکم جاری کرنے کا قانونی اختیار نہ رکھتی ہے، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے جرمانہ اور شوکاز نوٹس پر عمل درآمد معطل کرے۔
ہوم سیکرٹری، 2 پولیس افسروں کو جرمانے، حکومتی درخواست پر دلائل کیلئے وکلاءہائیکورٹ طلب
Sep 28, 2023