ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک نئے سیاحتی ویزے پر کام شروع کیا ہے جس کے حصول کے بعد ویزہ ہولڈر امارات سمیت سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک کا سفر کرسکے گا۔ یہ سہولت خلیجی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کے لیے بھی ہے جو امارات کے سیاحتی ویزے پر دوسرے عرب ملکوں کا سفر کرسکیں گے۔