لاہور‘فیصل آباد( نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) لاہور 12سالہ بچے اورفیصل آباد میںاوباش افراد نے دو لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ ملت چوک میں عثمان وغیرہ دو ملزموں نے صائمہ بی بی کو نشہ آور جوس پلاکر نامعلوم مقام پر واقع مکان میں لے گئے اور اسلحہ کے زور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ فاروق آباد کے رہائشی ندیم کی سالی مصباح بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ دو ملزموں نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگئے۔ لاہورنواب ٹاو¿ن پولیس نے12 سالہ نعمان نامی بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
لاہور12سالہ بچے‘فیصل آباد میں 2لڑکیوں سے زیادتی‘ایک ملزم گرفتار
Sep 28, 2023