بھارت کشمیریوں کے قتل عام کے بعد دوسرے ممالک میں دہشت گردی کررہا

Sep 28, 2023

سرینگر(اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متحد ہو کربھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام جائے کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجدہ جاری رکھیں گے اوربھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹرجموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی ،ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ، نوجوانانِ حریت جموں و کشمیر اوردیگر حریت پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ۔ پوسٹروں میں لوگوں پر زور دیا گیاہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں اور بھارتی حکومت کی ہندوتوا دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔پوسٹروں میں کہا گیاہے کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اس کی خفیہ ایجنسی '' را ''نے دیگر ممالک میں سفارت کاروں کے بھیس میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ہندوتوا حکمران اور ان کی فورسز کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے سیاسی حقوق سلب کرنے کے علاوہ ان کو قتل کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں