لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے فیکٹری ایریا میں شہباز کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر11 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاو¿ن میں محبوب اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، مغلپورہ میں الیاس کی دکان سے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں حسین کی دکان سے گن پوائنٹ پر 11 ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں اسلم سے گن پوائنٹ پر 80ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں تبریز سے گن پوائنٹ پر27ہزار 5سو روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں تابش بٹ سے گن پوائنٹ پر 23ہزار روپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی میں گلاب خان سے گن پوائنٹ پر 18 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں امجد سے گن پوائنٹ پر 11 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں عرفان سے گن پوائنٹ پر2 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے مانگا منڈی کے علاقے میں انکسار کے گھر گھس کر ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، الیکٹرونکس سامان اور لائسنسی پستول چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے اقبال ٹاو¿ن، ڈیفنس، گرین ٹاو¿ن اور باغبانپورہ کے علاقوں میں سے کاریں جبکہ ہنجروال، ریس کورس، ٹبی سٹی، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ ٹاو¿ن، مزنگ، اسلام پورہ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقوں میں سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔