کمسن ملازمہ پر تشدد کے الزام میں بھارتی فوج کا افسر اہلیہ سمیت گرفتار

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی فوج کے افسر اور ان کی اہلیہ کو کمسن گھریلو ملزمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی فوج کے افسر کی شناخت میجر شیلیندر یادیو کے نام سے ہوئی ، وہ اس وقت ہماچل پردیش میں تعینات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میجر کی اہلیہ نے مبینہ طور پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان پرکمسن ملازمہ پر گرم پانی پھینکنے اور زبردستی اس کے کپڑے اتارنے کے بھی الزامات ہیں۔ کمسن بچی 24 ستمبر کو اپنے گھر واپس آئی تو والدین کو میجر کی اہلیہ کی جانب سے مبینہ تشدد کے بارے میں معلوم ہوا۔ تاہم شکایت درج کروانے کے بعد میجر شیلیندر یادیو اور ان کی اہلیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...