ملتان: سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد، حلق میں چلی گئی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے کمسن بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا۔ بچے کے رونے اور گہرا سانس لینے پرکیل حلق میں چلی گئی۔ پولیس کے مطابق کمسن بچے ہارون نے سبق یاد نہیں کیا تو مدرسے کے قاری نے ایک کیل سزا کے طور پر اس کی زبان کے نیچے رکھ دی، اس پر بچہ درد سے رونے لگا تو کیل حلق کے اندر چلی گئی جس کے بعد بچے نے الٹیاں شروع کر دیں۔ بچے کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کرکے 6 سینٹی میٹر لمبی کیل نکال لی۔ ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد راو¿ کے مطابق بچے کی حالت اب تسلی بخش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...