کراچی: کریک ڈاﺅن، کرنسی، لاکھوں کا سمگل سامان بر آمد، کمپنی 13 کروڑ کی ٹیکس چور نکلی

Sep 28, 2023

کراچی (نیٹ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر واقع فلیٹ پر چھاپہ مار کر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق چھاپہ امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے شخص کے گھر پر مارا گیا۔ برآمد کئے گئے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ تکیوں کے غلاف میں چھپائے گئے تھے۔ دوسری جانب سعید آباد یوسف گوٹھ میں کسٹمز پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو گوداموں سے لاکھوں روپے کا سمگل شدہ سامان پکڑا گیا ہے۔ کراچی ائر پورٹ کسٹمز ائر فریٹ یونٹ میں تیرہ کروڑ کی ٹیکس چوری کا سکینڈل پکڑا گیا۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس حبیب احمد کے مطابق ٹیکس چوری نجی کمپنی کے منگوائے گئے کنسائمنٹ میں انڈر انوائسنگ، جعلی دستاویزات کی مدد سے کی گئی۔ ٹیکس چوری کیلئے نیٹ ورکنگ ایکوپیمنٹ کی انڈرانوائسنگ اور جعلی رسیدیں جمع کرائی گئیں۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جننس حبیب احمد کے مطابق نجی کمپنی ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے نجی کمپنی کے درآمد کردہ نیٹ ورکنگ آلات کی درآمد کی جانچ پڑتال کی۔ نجی کمپنی کے درآمد کئے گئے سامان کی دونوں جی ڈیز کو مزید جانچ پڑتال کیلئے بلاک کر دیا گیا۔ درآمد شدہ کنسائنمنٹس کے ساتھ کوئی رسید اور پیکنگ لسٹ موجود نہیں تھی۔ سکینڈل کے مرکزی کردار غلام صابر غوری اور ذیشان احمد کے پاس اصل رسیدیں تھیں۔ کسٹمز کو جعلی رسیدیں فراہم کیں۔ درآمد شدہ کنسائنمنٹ کی قیمت 125 امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اصل انوائس کے مطابق اصل قیمت 2445 ڈالر ہے۔ حکام کے مطابق ایک کنسائنمنٹ کی قیمت 268 ڈالر بتائی گئی۔ اصل انوائس کے مطابق اصل قیمت 26850 ڈالر ہے۔ ایک اور ڈیوائس کی قیمت 199 ڈالر ظاہر کی گئی، اصل قیمت 10000 ڈالر ہے۔

مزیدخبریں