اسلام آباد (خبر نگار) وزیرمملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لیے جلد ایک ٹورزم ایپ لانچ کرے گی تاکہ سیاحتی مقامات سے متعلق ون کلک معلومات فراہم کی جا سکیں اور ملک میں میڈیکل ٹورزم کے فروغ پر توجہ دی جا سکے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نگراں حکومت سیاحتی مقامات کی کثرت والے علاقوں میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت ایکو ٹورزم کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سیاحوں کو بہت جلد ایک سرکاری ایپلی کیشن ملے گی جو مستند معلومات اور ریاستی محکمہ سیاحت تک رسائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایپ کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے سٹور پر دستیاب کرایا جائے گا۔