نواز شریف کا مینار پاکستان پر جلسہ الیکشن مہم کا آغاز ہوگا ‘ رانا ثنا اللہ

Sep 28, 2023

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صد ررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبرکو لاہور پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ مینارِ پاکستان جائیں گے۔،ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینارِ پاکستان سے ہوگا، مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

مزیدخبریں