لاہور )خصوصی نامہ نگار)ادارہ منہاج القرآن پاکستان کے رہنماو¿ں ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری اور ڈاکٹر مولانا محمد حسین آزاد نے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر سے ان کی رہائش گاہ پر آج ملاقات کر کے ان کو علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور یکم اکتوبر کو ایوان اقبال لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آٹھ جلدوں پر مشتمل نئی کتاب انسائیکلو پیڈیا آف علوم حدیث کی تقریب رونمائی میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے رہنما پروفیسر فیاض احمد سلفی ، مولانا قاری محمد زوہیب اور مولانا عبدالاحد محمدی بھی موجود تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت کو اتحاد و اتفاق، مذہبی ہم آہنگی اور وسعت ظرفی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا ملنا ملانا اور رابطوں کو مضبوط بنانا ہی بہترین راستہ ہے۔
امت کواتحاد‘مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے:علامہ زبیرظہیر
Sep 28, 2023