اسلام آباد (نامہ نگار) عازمین حج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمر سیف کے ساتھ اجلاس میں کہی ۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری حج اور حج آئی ٹی سیل کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وہ حج آپریش کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈ ٹو اینڈ پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ تمام حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔
حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی: انیق احمد
Sep 28, 2023