گوجرہ: دوہرے مقدمہ قتل کے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت‘ 7 لاکھ جرمانہ

گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ میاں جاوید اکرم بیٹو نے کبوتر بازی کے تنازعہ پر دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ایک ملزم کودو مرتبہ سزائے موت، سات لاکھ روپے معاوضہ، دوسرے ملزم کوعمر قید، پانچ لاکھ روپے معاوضہ عدم ادائیگی معاوضہ پر مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ جبکہ دو ملزمان کوشک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن