پی ٹی آئی کا فرخ حبیب سمیت 6 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ فرخ حبیب، ان کے بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گزشتہ رات گوادر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنما اور ان کے ساتھیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص نے 7 سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے قانون کے مطابق تمام زیر حراست افراد کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے وکلاء کو بھی قانونی کارروائی کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن